مسلم لیگ ن اتوار کو خیبر پختو نخوا میں یوم احتجاج منائے گی

December 07, 2019

پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ صوبائی صدر انجئنیر امیر مقام کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں یوم احتجاج منایا جائے گا اور احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی ،صوبائی صدر ملک ندیم خان اور مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی صدر محمد عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مارچ کیا جائے گا ۔جبکہ دو بجے دوپہر پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب پشاور پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ کے سینیئر قبائلی رہنماء سید ولی شاہ آفریدی نے بتا یا کے اتوار کے روز صوبے بھر کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کئے جائنگے۔