سلیکٹڈ کا اپر چیمبر خالی ہے، شہباز شریف

December 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سلیکٹڈ کا اپر چیمبر خالی ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کا اپر چیمبر خالی ہے، اس میں بھوسا بھرا ہوا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ موجود ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایجنڈا اپوزیشن کو ملیامیٹ کرنا ہے، ان کے ذہن میں اپوزیشن کے خلاف بغض ہے، انہیں پاکستان کے مسائل کا احساس نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کے افتتاح میں 2 سال کی تاخیر کرکے پی ٹی آئی نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے لندن پہنچنے والے ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ہونے والی ملاقات میں ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات سے پہلے ن لیگی رہنماؤں کی ظہرانے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں ملاقاتوں میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوبارہ الیکشن سے پہلے ان ہاؤس تبدیلی ضروری ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں جو معاملات چلے ہیں ان پر شہباز شریف سے ہدایات لے لی ہیں۔