معذور شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت حاصل

December 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

معذور شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت حاصل

لاہور میں معذور شہریوں کو اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

نادرا نے معذور اور بیمار افراد کے شناختی کارڈز بنانے کے لیے لاہور ریجن میں ”موبائل مین پیک(Man Pack)سروس“ کا آغاز کردیا۔

ڈی جی نادرا پنجاب کرنل (ر) سہیل محمود کہتے ہیں کہ معذور شہریوں کو اب گھربیٹھے شناختی کارڈبنوانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ چلنے پھرنے سے قاصر مستقل صاحبِ فراش اور معذور افراد کے لواحقین اب اپنے قریبی نادرا دفتر میں درخواست جمع کرائیں گے، جس کے ساتھ معذور شخص کی معذوری سمیت دیگرشناختی دستاویزات اور گھر کا پتہ درج ہوگا۔

نادرا کی”موبائل مین پیک سروس“ اس شخص کے گھر پہنچے گی اور یوں اسے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت مل جائے گی۔

نادرا کے مطابق یہ سہولت صرف ان لوگوں کیلئے ہے جو نادرا کے قریبی مرکز یا علاقے میں تعینات کی گئی موبائل وین تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔