اسٹیشنری سٹاک میں خودر برد،انکوائری شروع

December 09, 2019

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایت پر شعبہ اسٹیشنری کے اسٹاک سے لاکھوں کی خورد برد کے معاملے کی چھان بین کیلئے ڈپٹی سیکرٹری مریم کیانی کی سر براہی میں ایک فیکٹ فائندنگ کمیٹی قائم کردی ہے ۔یہ شکایت سٹور انچارج غلام مرتضےٰ کے خلاف کی گئی ہے۔