قوم کے شہیدوں کا خون رائیگاں ہونے سے بچایا جائے ، حامد موسوی

December 09, 2019

اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بعض قوتیں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی سازشیں کررہی ہیں ، وزیر اعظم اورآرمی چیف بلوچستان میں کالعدم جماعتوں پر نوازشات کا نوٹس لیں ۔پاک فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،قوم کے شہیدوں کا خون رائیگاں ہونے سے بچایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام حسن عسکری کے یوم ولادت کی مناسبت سے یوم عسکری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پرہندو آباد کاری کا مکروہ منصوبہ بھارت کو مہنگا پڑے گا۔