آئی جی کے احکامات پر سب ڈویژنل پولیس افسران کی کھلی کچہریاں شروع

December 09, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں سب ڈویژنل پولیس افسران نے ہفتے میں ایک دن اپنے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اس ضمن میں اتوار کو ایس ڈی پی او کورال اے ایس پی زوہیب نصراللہ رانجھا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اے ایس پی زوہیب نے تمام سائلین کو خود سنا اور انکی شکایات پر فوری ازالے کے احکامات جاری کئے۔