ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے جوڈو میں دو طلائی تمغے جیت لیے

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے جوڈو میں دو طلائی تمغے جیت لیے

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے جوڈو میں دو طلائی تمغے حاصل کرلئے ۔ قومی ایتھلیٹس نے جوڈو، باکسنگ اور سوئمنگ میں سلور میڈلز بھی جیتے، جبکہ کبڈی ٹیم نے برانز میڈل حاصل کیا۔

نیپال میں جاری تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید دو گولڈ میڈلز جیت لیے جسکے بعد طلائی تمغوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ جوڈو میں پاکستان کے حامد علی نے سوکلوگرام سے زائد ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، جبکہ شاہ حسین شاہ نے مائنس ہنڈریڈ کے جی ویٹ کیٹیگری میں سونے کا تمغہ سینے پر سجایا۔

حامد علی اور شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں دو طلائی تمغے جیتے۔

پاکستان کے دو جوڈو کاز کرامت بٹ اور قیصر خان فائنل میں شکست کے بعد سلور میڈل کے حقدار بنے، جبکہ خاتون جوڈوکا بینش خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔

باکسنگ میں ثناء اللّٰہ نے سلور میڈل جیتا، جبکہ سوئمنگ میں بسمہ خان نے خواتین کی دو سو میٹر انفرادی میڈلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

سوئمنگ میں بسمہ خان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے دو سو میٹرفری اسٹائل ریلے میں بھی برانز میڈل جیتا، سری لنکا کے ڈِس کوالیفائی ہونے کے بعد چار ضرب سو میٹر رِیلے میں بھی پاکستان کو برانز میڈل مل گیا۔

کبڈی ٹیم تیسری پوزیشن پر آنے کے بعد برانز میڈل کی حقدار رہی۔

محمد رزاق اور محمد وسیم پر مشتمل پاکستان ٹیم نے بیچ والی بال میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

گیمزمیں پاکستان اب تک مجموعی طور پر 31 گولڈ ،37 سلور اور59 برانز میڈلز جیت چکا ہے۔