ملیرمیں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی جیولری اور رقم سے بھری تجوری لے کر فرار

December 10, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سعود آباد تھانے کی حدودلیاقت مارکیٹ میں واقع صرافہ بازار میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 8 سے زائد ملزمان داخل ہوئے اور چوکدار محمد سلیم کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر باندھنے کے بعد مارکیٹ کا مرکزی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے اور ایاز جوئیلرز کے شٹر توڑ کر اندر رکھی ہوئی 16من وزنی تجوری اٹھا کر ٹر ک میں ڈال لی جبکہ ملزمان نے شاپ کے شوروم میں رکھے ہوئے زیورات اور رقم بھی لوٹ لی، ملزمان پون گھنٹے کی واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے،ذرائع کے مطابق لوٹی گئی تجوری میں آٹھ کلو سونے کے زیورات اور لاکھوں روپے کی رقم موجود تھی، اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے ابتدائی طور پر چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔