جزائرانڈیمان کو بھارت نقشوں میں اپنا حصہ ظاہر نہ کرے، نیپال کا انتباہ

December 10, 2019

کھٹمنڈو(جنگ نیوز)نیپال کے وزیر اعظم پی او لی نے بھارت کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ جزائرانڈیمان کو نقشوں میں اپنا حصہ ظاہر نہ کرے کیونکہ نیپال ،بھارت اورچینی تبت سے ملحقہ یہ علاقہ جو کالے پانی کے طور پر بھی معروف ہے نیپال کا اٹوٹ انگ ہے، انہوں نے ان جزائر پر ملکیت کے بھارتی دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ اس علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بلوایا جائے جس کے بعد ہی اس معاملے پرمذاکرات ممکن ہیں۔