ہنگور ڈے کی تقریب،پاک بحریہ نےقوم کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہنگور ڈے کی تقریب،پاک بحریہ نےقوم کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد (وقائع نگار) 48ویں ہنگور ڈے کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے قوم کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز پاکستان میری ٹائم میوزیم میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد تسنیم تھے۔ 1971کی جنگ کے دوران پاکستان نیوی کی آبدوز ہنگور کی جانب سے بھارتی بحریہ کے فریگیٹ ککری کو غرقاب کرکے بھارتی عزائم خاک میں ملانے اور کرپان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے عظیم معرکے کی یاد میں ہر سال 9دسمبر کو پاک بحریہ میں ہنگور ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے،جنگ عظیم دوم کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی آبدوز نے جنگی بحری جہاز کو غرقاب کیا۔ آبدوز ہنگور کے عملے کی عظیم خدمات کے اعتراف میں 4ستارہ جرات، 6تمغہ جرات اور14 امتیازی اسناد عطا کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا اس معرکے کی بدولت پاک بحریہ کو دشمن پر برتری بھی حاصل ہوگئی ،ککری کی تباہی صرف ایک جنگی جہاز کی تباہی نہیں تھی بلکہ اس کے باعث بھارتی بحریہ کا مورال اور اس کے کراچی کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم دونوں خاک میں مل گئے۔اس حملے نے بھارتی بحریہ کو 71 کی جنگ کا سب سے بڑا نقصان پہنچایا جس میں 18 افسر اور176 سیلرز ہلاک ہو گئے۔