بکنگھم شائر میں 1700 سال قدیم انڈا دریافت

December 10, 2019

لندن ( جنگ نیوز) برطانیہ کے شہر بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ نے 1700 سال قدیم انڈا اور دیگر اشیا ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا پورٹ کے مطابق بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم کو کھدائی کے دوران غیرمعمولی چیزیں ملی ہیں جن میں ایک 1700 سالہ رومن انڈا بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ رومن انڈے کو ممکنہ طور پر زرخیزی کی رسم میں استعمال کیا جاتا ہے جسے دریافت کرلیا گیا ہے۔محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق 9 سالہ لمبی کھدائی فلیس مارسٹن کے رومن گاؤں کے قریب بیری فیلڈز ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ سائٹ پر کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کو انڈے کے علاوہ قدیمی چمڑے کے جوتے، لکڑی کے برتن، اوزار اور ایک انتہائی نایاب ٹوکری بھی ملی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رومن معاشرے میں انڈے زرخیری کے طور پر رکھے جاتے تھے اور برطانیہ کے دوسرے رومن مقامات پر بھی انڈے کی شیلیں ملی ہیں لیکن کبھی بھی مکمل انڈا نہیں ملا تھا۔برطانوی ماہرین کا خیال ہے کہ ہوسکتا ہے کہ انڈے اور ٹوکری کسی مذہبی تقریب میں کھانے کی پیش کش کے طور پر گڑھے میں رکھی گئی ہوں۔اس دریافت کو ماہرین نے غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ لمحہ ناقابل یقین تھا۔رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ آثار قدیمہ ماہرین جوبیری فیلڈز سائٹ کے نتائج پر ایک کتاب شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انکشافات سے رومن فلیٹ مارسٹن اور آس پاس کے دیہاتوں میں زندگی کی ایک واضح تصویر بنانے میں مدد ملی ہے۔