زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ، دماغ سکڑتا نظر آیا، ترجمان پمز

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ، دماغ سکڑتا نظر آیا، ترجمان پمز

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایم آر آئی) ٹیسٹ کی ابتدائی رپورٹ میں ان کے دماغ کا سکڑتا نظر آیا ہے۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ دماغ سکڑنےکی وجہ عمر ہے یا کوئی بیماری اس بات کا اندازہ ایم آرآئی کی مکمل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔