جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے نئی جماعت قائم

December 10, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر )جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی بر طرف صدر نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نےجموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام کشمیریوں کو اپنی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ ہماری نئی جماعت کے نظریے کاحصہ بنیں‌۔ آزادکشمیر کے عوام کو یقین دلاتی ہوں کہ یہ جماعت روایتی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی ۔