اورنگی ٹاؤن،ترقیاتی کام کے دوران پانی کی 36انچ قطر لائن متاثر

December 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کام کے دوران 12فٹ گہرائی میں واقع واٹربورڈ کی 36انچ قطرکی لائن میں سوراخ ہو گیا واٹر بورڈ کے مطابق متاثرہونے والی پانی کی لائن کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت جاری ہے ، واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر درج کرائی گئی شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعد د شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ کی خصوصی ہدایات پرواٹربورڈ کے عملے نے سوک سینٹر گلشن اقبال کے مقام پر لیک ہونے والی 24انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت فراہمی آب روکے بغیر مکمل کرلی ہے ،علاوہ ازیں واٹربورڈ نے گولیما ر یوسی 6میں مین ہولز تعمیر کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا،بلاک 6اور 7میں ونچنگ مشین کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کا مسئلہ کا تدارک کیا گیا ،ماڑی پور ولیج کیماڑی میں 6انچ قطر کی پانی کی لائن بچھا کر قلت آب کا مسئلہ حل کردیا گیا،مکہ مسجد یوسی 26اورنگی میں خستہ پانی کی لائن تبدیل کی گئی ،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7بی میں افرادی قوت اور مشنیوں کی مدد سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،سوک سینٹر لانڈھی کے نزدیک 18انچ قطر کی پی آر سی سی مین لائن میں پیدا ہونے والیک رساؤ کا خاتمہ کرکے پانی کاضاع روک دیا گیا ،پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6کے مکینوں کی شکایات پر پانی کی لائن کی لیکیجز کا خاتمہ کردیا گیا،ضیاء پمپنگ اسٹیشن کے قریب 18انچ قطر کی لائن میں والوز نصب کرکے پانی کی تقسیم مزید بہتر کی گئی ،گلشن اقبال کے ڈی اے اسکیم ون میں 12انچ قطر کی بری طرح چوک سیوریج لائن کی مکمل صفائی کرکے سیوریج کی نکاسی ممکن بنائی گی ،آغا خان جماعت خانہ گارڈن میں 15انچ قطر کی سیوریج لائن کی مرمت کی گئی، گلشن اقبال کے قریب دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا،ناظم آباد بلاک و ن اور ایف 3میں ٹوٹے مین ہولز کی مرمت کا کام پائے تکمیل کوپہنچا،سرجانی ٹاؤن 4بی میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ،سنگو لین لیاری یوسی 13میں 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر کردیا گیا ہے۔