پنڈی ٹیسٹ: پہلے دن کے ٹکٹ فروخت

December 11, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور پہلے دن تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔ پی سی بی ترجمان نے کہا کہ شعیب اختر انکلوژر کے ڈھائی ہزار ٹکٹ منگل کو فروخت کے لئے دستیاب تھے لیکن تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ پی سی بی نے ٹکٹ کی قیمت کم مقرر کی تھی دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بھی تماشائیوں کی کشش کا سبب بنی ہے۔