ڈائو یونیورسٹی کا جلسہ اسناد کل ہوگا

December 11, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر): ڈائو یونیورسٹی آف ہلیتھ سائنسز اپنے دسواںسالانہ جلسہ تقسیم اسناد جمعرات 12دسمبر کو اوجھا کیمپس میں کررہی ہے جس میں 1000 سے زائد طلباء وطالبات کو ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارمیسی، نرسنگ ، بائیوٹیکنالوجی سمیت مختلف علوم میں ڈگریاں دی جائینگی۔ کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی گونر سندھ عمران اسماعیل ہونگے۔