قانونی عمل کا بہت احترام کرتے ہیں، میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے، نیب کا مالم جبہ کیس سے متعلق وضاحتی بیان

December 11, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) نیب نے مالم جبہ کیس سے متعلق پریس کے ایک حصے میں شائع ہونے والی کی خبر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ معزز پشاور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے کیونکہ دو کمپنیوں سیمسن گروپ آف کمپنیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرز ایف ایم جی گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ نے مالم جبہ کیس میں پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن نمبر 2018/ 1428 دائر کی ہے۔

نیب سے جاری وضاحتی بیان میں کہاگیاہے کہ نیب قانونی عمل کا بہت احترام کرتا ہے۔ اس وقت نیب کے 25 احتساب عدالتوں میں 1261 کرپشن ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن کی کل مالیت 943 ارب روپے بنتی ہے۔

قومی احتساب آرڈیننس کی شق 16 (اے) کے مطابق کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اورتیس دن کے اندر نمٹایاجائے گا۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔