کراچی میں کرنٹ سے ہلاکتیں،کے الیکٹرک پر 5کروڑ روپے جرمانہ

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کے الیکٹرک پر 5کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)ملک میں بجلی فراہم کرانے والی کمپنیوں کے نگران ادارے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بارشوں کے دوران کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں اور طویل دورانیہ تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی وجہ سے کیا گیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور کے الیکٹرک کو بھی سماعت کے دوران موقع دیا گیا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی اور یہ کہ کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا ڈیزائن متعلقہ کوڈ اور مینوئل کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔