یونیسکو کے اشتراک سے جامعہ عثمانیہ میں فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد

December 11, 2019

پشاور(وقائع نگار)یونیسکو اسلام آباد کے اشتراک سے جامعہ عثمانیہ پشاور میں فوڈا ینڈکلچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد اور یونیسکو کی فوکل پرسن سعدیہ بنگش نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا فیسٹیول میں علاقائی ثقافت پرمبنی دستکاری روایتی خوراک اور صوبے کے مختلف علاقوں کے ثقافت سے وابستہ روایتی سٹالز لگائے گئے تھے کے جبکہ طلبہ کے درمیان مقابلہ ہوا نمائش میں صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع کے علاقائی خوراک اور کلچر کوا جاگر کیا گیا تھا۔ مفتی غلام الرحمن نے فیسٹیول کے حوالے سے پیغا م دیتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس سے فارغ التحصیل معاشرے کے رہبر ہوتے ہیں، ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے سے طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ناظم تعلیمات خیبر پختونخوا کے ناظم مولاناحسین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیسٹیول کا بنیادی مقصد مدارس کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ ختم کرنا ہے۔ یوینسکو کی فوکل پرسن سعدیہ بنگش نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد خیبر پختونخوا کی چھپی ہوئی تہذیب کو ظاہر کرنا ہے۔