سرکاری کالونی میں غیرقانونی ٹیکسی سٹینڈقائم

December 11, 2019

پشاور (نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سرکاری رہائشی کالونی میںغیرقانونی پارکنگ قائم کرکے عوام کولوٹنے کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے جبکہ حکومتی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ پشاورکے ؑعلاقہ حسن گڑھی شامی روڈ پرایف جی کالونی میں پاک پی ڈبلیو ڈی کےایک پلمبر نے سرکاری کالونی میںغیرقانونی ٹیکسی اسٹینڈ کھول رکھا ہےجسکے ذریعے کمیونٹی سنٹر میں قائمشادی ہال اورکالونی رہائشیوں کے آنے والے مہمانوں سے پارکنگ کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔اس سلسلے میںکالونی کے رہائشیوں نے ادارے کے حکام کوکئی بارشکایت بھی کی ہےمگرافسران کی آشیرباد ہونے کی وجہ سے ایف جی کالونی میں غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈتاحال قائم ہے۔ اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر ہائوسنگ سمیت پاک پی ڈبلیوڈی کے ایگزیکٹوانجینئرسے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کالونی میں غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کوفوری طورپر ہٹایا جائے اورمعاملے کی انکوائری کی جائے۔بصورت دیگر کالونی کے مکین مجبوراً عدالت اور نیب کادروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو جائیں گے