سیالکوٹ،PIA پرواز کا لینڈنگ کے بعد ٹائر پھٹ گیا

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کی جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پرواز کا لینڈنگ کے بعد ٹرن لیتے ہوئے ٹائر پھٹ گیا۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے سیالکوٹ آنے والے بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر رن وے کی خرابی کی وجہ سے پھٹا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرن ہو رہا تھا کہ رن وے اچانک بیٹھ گیا اور ٹائر پھٹ گیاجس کے بعد طیارے کو 3 گھنٹے کیلئے عارضی طور پر گراؤنڈ کیا گیا تاہم بعد میں طیارے کا ٹائر لاہور سے منگوا کر تبدیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کے 760طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے 3 گھنٹےسے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے رن وے کی کچھ عرصہ قبل ہی مرمت کی گئی تھی ۔