احتساب عدالت کا شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

احتساب عدالت کا شہباز شریف فیملی اثاثے منجمد کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

عدالت نے نیب کی شہباز شریف کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔

نیب نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے شہبازشریف کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی دو بیگمات نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے نام پر موجود اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔