عالمی ادارہ صحت اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے درمیان تعاون پر اتفاق

December 12, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے صحت عامہ کے پروگراموں کو کامیاب بنانے اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ کی ترقی کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گا، اس سلسلہ میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کیلئے روڈ میپ 2020 کی سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔اس بات کا فیصلہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ ) کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ریٹائر) خالد مقبول اور عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا ماہپلاکے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او پنجاب کے چیف ڈاکٹر جمشید اور ڈاکٹر شہزاد کے علاوہ ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر بھی موجود تھیں۔