کرپشن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی:سی پی او

December 12, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او محمد زبیر دریشک نے تھانہ پرانی کوتوالی اور دفتر ڈی ایس پی سرکل گلگشت کا دورہ کیا اور انسپکشن کی،سی پی او ملتان نے حوالات، تھانہ کی سکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے مناسب ہدایات دیں،انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر اندراج کو چیک کیا اور مناسب ہدایات دیں،انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،پنجاب پولیس کی ویلفیئر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شہداء ، غازی، ریٹائرڈ پولیس افسران، حاضر سروس پولیس افسران اور ان کے خاندانوں کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا،انہوں نے تھانہ میں موجود سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔