اسپتال حملے کیخلاف کارروائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، عثمان بزدار

December 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسپتال حملے کیخلاف کارروائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسپتال پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیےجا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے سے انصاف مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشتعل وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ کردیا تھا اور اسپتال کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جان بچانے کے لیے اسپتال سے باہر نکل گیا جس کے باعث 3 افراد کی موت واقع ہوگئی۔

مشتعل وکلا میں وزیراعظم کے بھانجے بھی موجود تھے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پبلک پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصانات کا کل تک ازالہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی سی کو کل تک اصل حالت میں بحال کر کے فعال کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب شفیع نے کہا تھا کہ وکلاء حملے سے 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، کوشش کریں گے کہ کل جمعے سے ایمرجنسی میں کام شروع ہوجائے۔