مدثر نذر سے استعفیٰ لیا نہیں گیا، مرضی سے جارہے ہیں، پی سی بی

December 13, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر خود ملازمت چھوڑ رہے ہیں ۔ یہ تاثر غلط ہے کہ مدثر نذر سے بورڈ نے استعفی لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مدثر نذر نے ذاتی وجوہ کی بناء پر ملازمت چھوڑی ہے اور میڈیا ریلیز مدثر نذر کی مرضی سے جاری کیا گیا تھا۔