لاہور میں وکلاء گردی افسوسناک ہے، ضیاء عباس

December 13, 2019

کراچی (پ ر ) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ لاہور میں ہو نے والی وکلاءگردی افسوسناک ہے ۔اس نے وکلاء برادری کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اس سے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کے غیر ملکی ایجنڈے کو تقویت ملی ہے۔حکومت ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔اس واقعے کی تحقیقات کی جا ئے۔