بلاول بھٹو کی لاہور آمدپر استقبال کی تیاریاں مکمل

December 13, 2019

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی لاہور آمد پر استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ بلاول بھٹو 18دسمبر کو ریلوے گرائونڈ رائیونڈ میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ پیپلزپارٹی لاہور 4کے صدر اور انتظامی کمیٹی کے کنونیئر امجد جٹ نے بتایا کہ ورکر کنونشن 27دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے جلسہ کے سلسلہ میں رابطہ عوام مہم کے لئے منعقد ہو رہا ہے ۔