پنجاب ٹیچرزیونین کا لاہور واقعہ پرشدیدتشویش کا اظہار

December 13, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کےسینئر نائب صدررانا الطاف حسین نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین لڑائی جھگڑے کے واقعہ پرشدیدتشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس لڑائی میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، حکومت ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سختی سے کاروائی کرے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے جن کی وجہ سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی، ایسے واقعات کی پنجاب ٹیچرز یونین بھرپور انداز میں مذمت کرتی ہے ۔