دادا بھائی انسٹیٹیوٹ کاجلسہ تقسیم اسناد، 965طلبہ کو اسناد تفویض

December 14, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے جلسہ تقسیم اسناد میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں انڈر گریجویٹ اور گریجو یشن سے تعلق رکھنے والے تقریبا 965 طلباجن میں کمپیوٹر سائنس، قانون سائنس اور سوشل سائنس کے طالبعلم ہیں کو اسناد تفویض کی گئیں ۔ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب پی اے ایف میوزیم میں منعقد ہوئی۔ ان میں 230 کے قریب وہ طلباءبھی شامل تھے جنہیں عدم موجودگی میں اسناد دی گئیں ۔ 700 سے زائد طلباءپر مشتمل گریجویٹ طلباءکی زیادہ تر تعداد بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے بی کام پروگرام سے تعلق رکھتی تھی، اس کے بعد انڈرگریجویٹ پروگرام کے 190 طلبا، 25 گریجویٹ جو کمپیوٹر سائنس اور ٹکنالوجی کے جڑواں شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایل ایل بی کے 6 طلباء، 12 انڈرگریجویٹ اور 10 ایم۔ فل کے طلباءجو بالترتیب سائنس فیکلٹی اور سوشل سائنسز کی فیکلٹی سے ہیں۔اس موقع پر عبد اللہ دادا بھائی، چیئرمین دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن نے خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے: (ایل ایل بی پروگرام) کے اظہر سلطان ، ایم فل (سائنس پروگرام) کی صفیہ بی بی ، (ایم کام پروگرام) کی سنڈوس اروج اور (بی ایس سی ایس) پروگرام کی ارشیہ نور جنہوں نے اپنی پڑھائی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور کانووکیشن میں گولڈ میڈلز سے نوازا گیا تھا۔انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر، جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔