گرجا گھروں پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، کمشنر کراچی

December 14, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ گرجا گھروں پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،اجلاس میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کے اطراف صفائی ، اسٹریٹ لائٹس اور ٹریفک کی روانی کے لئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔