لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کااجلاس 16دسمبر کوہوگا

December 14, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس 16دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ کی لائبریری ہال میں ہوگا اجلاس میں نامزد چیف جسٹس مامون الرشید شیخ،جسٹس قاسم خان،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس امیر بھٹی ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان شرکت کریں گے اجلاس میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی کارکردگی کا جائزہ کیاجائے گا۔