تعلیمی بورڈ ملتان کی پالیسیوں کے خلاف اساتذہ تنظیموں کا آج اجلاس طلب

December 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی پالیسیوں کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اساتذہ تنظیمیں سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ملتان، ڈسٹرکٹ اینڈ ہیڈ ماسٹر پرنسپلز ایسوسی ایشن، پنجاب ٹیچرز یونین ایگزیکٹو گروپ کے عہدیداران شرکت کریں گے اجلاس کی صدارت اساتذہ رہنما عابد فرید بزدار کریں گے اجلاس میں بورڈ کی پالیسیوں کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔