نیویارک میں 45 منزلہ جیل تعمیر کرنے کا اعلان

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی حکام نے جرائم کی شرح میں کمی کرنے کےلیے نیویارک میں 45 منزلہ جیل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں ایسی جیل تعمیر کی جارہی ہے جو تعمیر کے بعد امریکا کی پہچان بن جائے گی، کیونکہ نیویارک کے حکام نے شہر میں دنیا کی بلند ترین جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس جیل میں 45 منزلیں ہوگی، جہاں مختلف جیلوں میں رکھے گئے قیدی منتقل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جیل اپنی تعمیر سے لے کر سکیورٹی انتظامات تک ہر چیز کے اعتبار سے ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگی۔

اس جیل کو اتنا مضبوط بنایا جائے گا کہ شدید دھماکے اور زلزلے میں بھی صحیح سالم رہ سکے، یہ امکان بھی ہے کہ اس میں قیدیوں کو اپنے دور دراز عزیزوں سے بذریعہ انٹرنیٹ رابطے کی محدود سہولت بھی دی جائے گی لیکن اس دوران بھی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

فی الحال نیویارک کے قریب ایک جزیرے پر ’رائکرز آئی لینڈ کمپلیکس‘ نامی جیل قائم ہے جس کا رقبہ 43 ایکڑ ہے جہاں اس وقت 11 مختلف جیلوں سے لائے گئے 7000 قیدی رکھے گئے ہیں تاہم اب اس جیل کو ختم کرکے اس کی جگہ مرکزی نیویارک سٹی میں 45 منزلہ جیل بنانے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔