چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اتفاق ہوچکا، اسپیکر اسد قیصر

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اتفاق ہوچکا، اسپیکر اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تقریبا اتفاق ہوچکا ہے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کےدرمیان اس اہم ایشو پر پیر تک حتمی فیصلہ ہوجائے گا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہو، لیکن نہ ہوا تو معاملہ عدالت میں جائے گا۔