جیکب آباد: کے جی اسکول کی کلاسز خستہ ہال، پلاسٹر گرنا روز کا معمول

December 15, 2019

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد شہر کے وسط میں واقع کے جی گرلر اسکول کی کلاسز خستہ ہال ہو گئیں ہیں، کلاسز کا پلاسٹر گرنا روز کا معمول بن گیا ہے جس کے باعث زیر تعلیم 1400سے زائد طالبات کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے، کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ نسرین نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی حکام کو لکھا ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئیے دیگر اسکولز کی تعمیرو مرمت کی جا رہی ہے لیکن کے جی اسکول کو نظر انداز کیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے، اسکو ل کی عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے نہ صرف طالبات بلکہ اساتذہ اور کام کرنے والا عملہ بھی ہر وقت خوف میں رہتا ہے، بچیوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، ڈی سی و دیگر بالا حکام نوٹس لیں اور اسکول کی خستہ ہال عمارت کی مرمت کرائی جائے تاکہ اسکول میں خوف کا ماحول ختم ہو۔