انٹرنیشنل اسکواش:وائلڈکارڈ انٹری نور زمان کی کامیابی

December 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائلڈ کارڈ پر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں انٹری حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے مصری کھلاڑی احمد حسینی کو شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ پاکستان کے عاصم خان، فرحان محبوب، طیب اسلم نے مخالف کھلاڑی کے نہ آنے پر بائی حاصل کرلی۔ خواتین مقابلوں میں پاکستان کی مقدس اشرف نے ہم وطن نمرہ عقیل کو اور آمنہ فیاض نے ہم وطن وائلڈ کارڈ لیزا عمران کو، مدینہ ظفر نے نور الہدی کو ہرایا۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت مصر، امریکا، ہانگ کانگ، انگلینڈ، ملائشیا، جرمنی، پرتگال، اسپین، سوئٹزر لینڈ، اردن اور آسٹریا کے کھلاڑی شامل ہیں۔ اسلام آباد کے صحف علی میر اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری آئی پی سی اکبر درانی تھے ۔پہلے رائونڈ میں نور زمان نے مصر کے احمد حسینی کو 30 منٹ کے کھیل میں 3-1 سے، فرحان زمان نے زیشان زیب کو 3-0 سے ہرایا۔ دیگر مقابلوں میں ہانگ کانگ کے چی ہم وانگ نے پاکستان کے اسرار احمد کو، انگلینڈ کے کرٹس نے اردن کے محمد السراج کو کو شکست دی۔