نیوزی لینڈ،آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 18ہو گئیں

December 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیوزی لینڈ،آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 18ہو گئیں

کراچی (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں سے راکھ اگلنے اور شدید گرم کیچڑ اگلنے کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 18تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں وہ دو لوگ بھی شامل ہیں، جن کی لاشیں اب تک ڈھونڈی نہیں جا سکی ہیں۔ گزشتہ پیر کو آتش فشاں کے پھٹتے وقت اس جزیرے پر 47سیاح موجود تھے۔اتوار کوبھی ایک لاپتہ جوڑے کی تلاش کی گئی لیکن اُن کا سراغ نہ مل سکا۔ نیوزی لینڈ حکام نے مرنے والوں کی شناخت عام کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔