پنجاب میں 5 روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح

December 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پنجاب میں 5 روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح کردیا۔

آج سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کےتقریباً 2 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس موقع پر انسداد پولیو کے سفیر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ تمام والدین کو پولیو ورکرز پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےلاہور میں بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلا کر 5 روزہ انسدادِ پولیو خصوصی مہم کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی، والدین سے اپیل ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

انچارج پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جائیں گے۔

وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیو ورکر جان پر کھیل کر مشکل حالات میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پولیو ورکر اسی طرح اپنے ملک کے مستقبل کو بچاتے رہیں گے۔