اوگرا کی یکم جنوری سے گیس قیمتیں بڑھانے کی تجویز

December 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اوگرا کی یکم جنوری سے گیس قیمتیں بڑھانے کی تجویز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دیں۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کے لیے گیس کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 82 روپے اور سدرن کے لیے 24 روپے فی ایم ایم بی ٹی فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

گیس کی قیمت بڑھانے کی تجویز رواں مالی سال کی نظرثانی شدہ درخواستوں کی مد میں دی گئی۔

اوگرا نے سی این اجی، صنعت اور پاور سیکٹر سمیت کھاد کے کارخانوں کے لیے بھی گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

روٹی تندوروں کے لیے گیس 221 فیصد، کمرشل سیکٹر کے لیے 31 فیصد اور فرٹیلائز سیکٹر کے لیے 153 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجاویز ہیں۔