معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں، فواد چوہدری

December 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاملہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، پہلے لبیک دھرنا کیس میں فوج اور آئی ایس آئی کو ملوث کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پھر آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کو متنازع بنایا گیا اور اب ایک فوج کےمقبول سابق سربراہ کو بے عزت کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملہ نہیں رہا، اس سے بڑھ کر ہے، اگر ملک میں فوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھر انارکی سے نہیں بچا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور موجودہ فوجی سیٹ اپ نے جمہوری اداروں کا ساتھ دیا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ فوجی سیٹ اپ کی جمہوری اداروں کی حمایت کو نادانی یا کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔