کراچی میں 3 دن کی بندش کے بعد CNG اسٹیشن کھل گئے

December 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں 3 دن کی بندش کے بعد CNG اسٹیشن کھل گئے

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن کی بندش کے بعد گزشتہ شب کھل گئے،گیس کے حصول کے لیے شہر بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں ، رکشوں اور بسوںکی طویل قطاریں لگ گئیں۔

شہر قائد میں 3 روز سی این جی کی بندش کے بعد اچانک رات 11 بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں اور رکشہ، ٹیکسی کے ڈرائیور گیس بھروانے کے لئے قطار بناکر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی عدم فراہمی سے متعلق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی تھی۔

دوسری جانب سی این جی بند ہونے کی وجہ سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کمی واقع ہوئی، اس صورتحال میں شہریوں نے مجبوراً بس کی چھتوں پر سفر کیا یا پھر اضافی کرایہ دے کر رکشہ یا ٹیکسی میں سفر کیا۔