Dr.Syed Qasim Jalal

December 29, 2019

Tributes To A Literary Life

مرتّب:ڈاکٹر محمّد آصف خان

صفحات: 120

قیمت: 200 روپے

ناشر:جبران اشاعت گھر، عائشہ منزل،اُردو

بازار، کراچی۔

ڈاکٹر سیّد قاسم جلال ادبی دُنیا میں اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ نظم و نثر میں یک ساں رواں دواںان کی اب تک ستائیس کتابیں منظرِعام پر آچُکی ہیں،جن میں شعری مجموعے، افسانے، تحقیق، تنقید، سوانح اور انٹرویوز سب ہی کچھ شامل ہے۔ اُن کی شخصیت کا ایک وصف یہ بھی ہے کہ وہ کئی زبانوں میں اظہار کی قدرت رکھتے ہیں،جن میں علاقائی، قومی اور بین الاقوامی زبانیں شامل ہیں اور ڈاکٹر صاحب کی تصانیف بھی مختلف زبانوں میں ہیں۔

یہ کتاب ایک صاحبِ لیاقت شخص کی زندگی اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیےمرتّب کی گئی ہے، جس میں اہلِ علم و دانش نے اُن کے فن و شخصیت کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے۔