ایم کیو ایم کی مشرف کے خلاف فیصلے کی مذمت

December 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایم کیو ایم کی مشرف کے خلاف فیصلے کی مذمت

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت نے جو فیصلہ دیا اور زبان استعمال کی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف سنائے جانے والے فیصلے میں ایک جج نے آئین و شریعت سے ماورا رائے دی اور زبان استعمال کی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ عدالتیں انصاف کے فیصلوں سے پہچانی جاتی ہیں، سیاسی بیانوں سے نہیں، جبکہ ادارے نے اپنے سربراہ اور دیگر لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے پرویز مشرف کا فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں جو انصاف ملا ہے وہ انہی عدالتو ں سے ملا ہے ۔

کراچی کے لیاقت آباد فلائی اوور پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیئے جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے جلسے میں رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، جس سے عامر خان ، وسیم اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔