پیاز ایک لڑکی کی بہترین دوست ہے، ٹوئنکل کھنّہ

December 23, 2019

بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ کا کہنا ہے کہ پیاز ایک لڑکی کی بہترین دوست ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ پیاز کی بالیاں پہنی ہوئی ہیں جو گزشتہ دِنوں اُن کے شوہر اکشے کمار نے اُن کو تحفے میں دی تھیں۔


ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی سیلفی کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک شوٹ سے دوسرے شوٹ تک، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے یہ انمول تحفہ پہننے کا موقع مِلا ہےجو میرے شوہر میرے لیے لے کر آئے تھے۔‘

اُنہوں نے اپنے کیپشن میں ہیش ٹیگ OnionsAreAGirlsBestFriends بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ کچھ دِن قبل بھارتی اداکار اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنّہ کے لیے پیاز کی بالیوں کا انوکھا تحفہ لےکر آئے تھے جس کی تصویر ٹوئنکل کھنّہ نے انسٹاگرام پر شیئرکی تھی اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ اُن کو یہ تحفہ بہت پسند آیا ہے۔