سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

December 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 87 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 75 ہزار 360 روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 87 ہزار900 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 15 ڈالر اضافے سے 1505 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔