لاہورہائیکورٹ:لیگی رہنما جاوید لطیف کے نیب وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل انکو آگاہ کرنیکا حکم

December 27, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورہائیکورٹ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے نیب وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل ان کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کی جس میں رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے اپنی گرفتاری کا خدشے ظاہر کیا ہے۔