سکھر ، مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق

December 29, 2019

سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دب کر باپ اور 12 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نیوپنڈ بھوسہ لائن میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دبنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے13 سالہ ناہید،9 سالہ بےنظیر اور 6 سالہ وسیم موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں بچوں کے والد ندیم شر اور اس کا 12سالہ بیٹا علی رضا زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا ہے۔