عاصم اظہر مداح سے کیا وعدہ پورا کریں گے؟

December 30, 2019

گلوکاری کے شعبے میں بہت جلد اپنا مقام بنانے اور مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکارعاصم اظہر نے مداح کو جیکٹ گفٹ کرنے کا وعدہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم کو ٹیگ کرتے ہوئے رابعہ علی رضا نامی ایک لڑکی نے لکھا کہ انہیں عاصم اظہر کی سبز رنگ کی جیکٹ بہت پسند ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہالی ووڈ اسٹارز اپنے مداحوں کو اپنی چیزیں گفٹ کر دیتے ہیں۔

رابعہ نے فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کیا مجھے بھی یہ سبز جیکٹ 2019 کے ختم ہونے سے پہلے مل سکتی ہے؟‘

عاصم اظہر نے نا صرف اپنی مداح کو جواب دیا بلکہ جیکٹ دینے کا وعدہ بھی کر لیا۔

انہوں نے جواب دیتےہوئے لکھا کہ میرے پاس سبز رنگ کی کچھ جیکٹس ہیں ، آپ کو کون سی پسند ہے ۔؟

عاصم نے اپنا ای میل ایڈریس لکھتے ہوئے لڑکی سے کہا کہ وہ جیکٹ کی تصویر اور اپنا پتہ اس پر بھیج دیں ۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اسے 2019 کے ختم ہونے سے قبل ممکن بنایا جائے۔

عاصم کے اس عمل کو اُن کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور دوسرے مداح بھی اپنی اپنی فرمائشیں کرنے لگے ۔

ایک صارف نے فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ایک کروڑ چاہئیں‘

اس کا جواب دیتے ہوئے عاصم نے لکھا کہ مجھے کرکٹ ٹیم میں جگہ چاہیئے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ آپ جو چاہتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ آپ کو حاصل بھی ہوجائے۔

اویس نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ آفر کیا صرف لڑکیوں کے لیے ہے؟

عاصم کا کہنا تھا کہ آفر سب کے لیے ہے لیکن جیکٹ ایک ہے۔