متنازع شہریت بل: پریانکا مظاہرین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئیں

December 30, 2019

بھارت میںمتنازع شہریت بل پر احتجا ج کرنے والوں کی حمایت میں کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کھل کر سامنے آگئیں۔

کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی نے متنازع شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں کی کھل کر حمایت کی اور مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں پریانکا کا کہنا تھا کہ یوپی پولیس مظاہرین کیخلاف طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے، پہلے تحقیقات ہونی چاہئیں کہ املاک کو نقصان کس نے پہنچایا۔ تحقیقات سے پہلے پولیس کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی صوبے میں شہریت بل نافذ نہیں ہونے دے گی۔ اور یہ بل نافذ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ بھارتی عوام ایسا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر یوپی پولیس نے بدترین تشدد اور طاقت کا ناجائز استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں کانگریس کے وزرائے اعلیٰ متنازع قانون کو نافذ نہیں کر یں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پتہ چلایا جائے کہ املاک کو کس نے نقصان پہنچایا ہے۔